ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی معیشت مضبوط ،ارون جیٹلی کادعویٰ

ہندوستانی معیشت مضبوط ،ارون جیٹلی کادعویٰ

Sat, 14 Oct 2017 10:58:09    S.O. News Service

نئی دہلی ،13؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مالیات اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے،’’انڈیا اپارچیونٹی ‘‘کے عنوان سے منعقد ایک مذاکراتی سمینا ر میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیرخزانہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ حکومت ہند نے اصلاحات کے جو ٹھوس اقدامات کئے ہیں ان سے ڈھانچہ جاتی اثاثوں ، قرض اور دیوالیہ پن کے کوڈ(آئی ڈی سی )جیسے مالیاتی شعبوں می موثر مواقع پیدا ہوئے ہیں۔وزیر مالیات نے مزید کہا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی عمل آوری سے حکومت ہند کے اقدامات کی مددسے ہندوستانی معیشت مضبوط ، پائیدار اور متوازن نمو حاصل کرے گی۔


Share: